Sunday, March 23, 2014

پاکستانی قوم کو آسٹریلیا کیخلاف معجزانہ جیت مبارک ہو ...






باخدا یہ میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کم اور پوری پاکستانی قوم کی دعاؤں نے زیادہ جیتا ھے ۔۔۔۔۔ کرکٹ کے کھیل کو سمجھنے والے میری اس بات سے متفق ہوں گے کہ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کی ریڈنگ سے لیکر پلیئنگ الیون سلیکشن تک میں انتہائی مجرمانہ حماقت کی ۔۔۔۔۔ کپتان کی طرف سے باؤلنگ چینجز اور فیلڈ پلیسنگ بیحد غیر معیاری تھی ۔۔۔۔ آف سائیڈ پر فیلڈرز لیکر بالز لیگ سائیڈ پر کرائی جا رہیں تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔شرجیل خان اور جنید خان کو نہ کھلا کر ان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ھے ۔۔۔۔۔۔ صد شکر کہ شاھد آفریدی نے دو آؤٹ کر کے واپسی کی بنیاد رکھی اور پھر سعید اجمل نے اپنا دوسرا سپیل کمال کر کے اپنا حق ادا کیا اور پاکستان میچ میں واپس آیا ۔۔۔۔ ویل ڈن آفریدی، ویل ڈن عمر اکمل۔۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔۔ گڈ لک ان فیوچر ۔۔۔۔۔ اس میچ کی سب سے دلچسب بات یہ ھے کہ جب پاکستان ٹیم کی پٹائی ھو رہی تھی تو گراونڈ میں موجود بھارتی کھلاڑی قہقہے لگا کر ھنس رھے تھے مگر جب آسٹریلین ٹیم کی وکٹس گریں تو ان کے کیمپ میں صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔۔۔۔۔ اگلے میچوں میں شعیب ملک اور بلاول بھٹی کی جگہ شرجیل خان اور جنید خان کو کھلانا چاہیئے ۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد۔۔